منگلورو:30/اکتوبر(ایس او نیوز) دکشن کنڑا اور اُڈپی اضلاع میں اپنی اکثریت کے ساتھ عالمی سطح پر تجارت ،صنعت کاری اور سرمایہ داری میں ترقی کرنےو الے بیاری زبان کے ممبران پر مشتمل ’’بیاریس چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ‘‘(بی سی سی آئی ) نامی ادارے کی بنیاد ڈالی گئی ہے۔
عالمی سطح پر بیاری طبقہ کے صنعت کار، سرمایہ دار، قانونی، تعلیمی ، معاشی دانشوران ، ٹکنیکل ماہرین ، سائنس دان ، تاجران اور مختلف میدانوں میں اپنی خدمات انجام دینے والوں کو ایک متحدہ پلیٹ فارم مہیا کرتے ہوئے قوم وملک کے لئے استعمال کرنے کی غرض و غایت لے کر بی سی سی آئی کی بنیاد ڈالی گئی ہے۔ متعلقہ میدانوں کے تمام لوگ ایک جگہ جمع ہوکر اپنے مطالبات کو حکومتو ں تک پہنچانا اور بھارت میں زیادہ مشغول رہنے کی ترغیب دینا ادارے کا اہم مقصد لے کر بہت جلد اس کا افتتاح ہوگا۔ ادارے کی طرف سے منعقدہ بانی ممبران کی پہلی میٹنگ میں حاجی ایس ایم رشید کو متفقہ طورپر صدر منتخب کیا گیا ہے۔ جب کہ بجپے زکریا اور عبدالرؤوف پتگے کو نائب صدر، محمد امتیاز کو جنرل سکریٹری ، محمد اشرف اور نثار فقیر محمد کو سکریٹری ، منصور احمد خازن، اور سی اے ضمیر کو معاشی صلاح کار کے طورپر منتخب کیا گیا ہے۔ بانی ممبران کے طورپر ریاض باوا، ڈاکٹر یوٹی افتخار علی ، محمد حارث، بی ایم ممتازعلی، محمد قاسم، اے کے نیاز، محمد شوکت شوری ، عبدالبشیر ریاد، محمد شریف، عبدالرزاق، عبداللہ محی الدین قطر، محمد علی ابو ظہبی ، جما ل الدین اور اے ایچ محمد کو منتخب کئے جانے کی جانکاری ادارے کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز میں دی گئی ہے۔