ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / منگلورو: تاش کے پتوں سے جوا کھیل رہے 9لو گ گرفتار

منگلورو: تاش کے پتوں سے جوا کھیل رہے 9لو گ گرفتار

Mon, 29 Oct 2018 17:54:24    S.O. News Service

منگلورو: 29؍اکتوبر (ایس او نیوز) کاوؤر پولس تھانہ حدود کے دمبیل میں تاش کے پتوں سے جوا کھیلنے کے الزام میں منگلورو سی سی بی پولس نے کل 9لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

گرفتار شدگان کی شناخت موہن ڈی (28)، ابوبکر صدیق (26)، ونود کمار (28)، درگپا گوڈی منی (29)،محمد یوسف (46)، سندیش بالیگا(29)، بالپا ہورگنمنی (27)، اسماعیل (55)اور پروین بتائی گئی ہے۔ پولس ذرائع کے مطابق ملزمان دمبیل نامی مقام پر روپیہ لگا کر اندر باہر جوا کھیلنےمیں مشغول ہونے کی بات کہی ہے۔ ملزمان سے 30،440روپئے نقد، اسپیٹ کارڈ، ٹیبل وغیرہ ضبط کرلئے گئے ہیں۔ آئندہ کی کارروائی کے لئے معاملہ کاوؤر پولس تھانہ کو منتقل کئے جانے کی پولس نے جانکاری دی ہے۔


Share: