منگلورو، 19؍ دسمبر (ایس او نیوز) آج صبح کی اولین ساعتوں میں شہر کے قلب میں واقع ایک شاپنگ کامپلیکس میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجہ میں دو دکانیں جل کر خاک ہوگئیں ۔
ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق سینٹرل مارکیٹ کے پاس واقع سٹی مارکیٹ کامپلیکس میں صبح 3 بجے آگ لگی تھی ۔ اس کی وجہ سے الیکٹریکل سامان فروخت کرنے والی ایک دکان اور چپلیں اور بیگس بیچنے والی ایک دکان جل کر خاکستر ہوگئی ۔ حالانکہ ابھی تک اس آتشزدگی کے اسباب کا پتہ نہیں چلا ہے ، تاہم سمجھا جارہا ہے کہ دونوں میں سے کسی ایک دکان میں شارٹ سرکیوٹ کی وجہ سے یہ آگ بھڑکی ہوگی ۔
آتشزدگی اطلاع ملتے ہی پانڈیشور فائر سروس عملہ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا ۔ آگ سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا جارہا ہے ۔