منگلورو، 16؍ مئی (ایس او نیوز) ہندوستانی ساحلی محافظ جہاز ’’وکرم ‘‘ نے کنور کے 3 ماہی گیروں کو بچالیا جو ہفتہ کی اولین ساعتوں میں سمندر میں پھنس گئے تھے۔ سمندری طوفان ’’ٹاوکتے ‘‘ سے پیشتر ماہی گیروں کی کشتی کا انجن ناکارہ ہوگیا تھا، جس کی وجہ سے ماہی گیر بیچ سمندر میں ہی پھنس گئے تھے۔
بچاؤ کی کاروائی جمعہ کی نصف شب سے کی گئی تھی۔ تینوں ماہی گیروں کو بچانے کے بعد انہیں کھانا بھی فراہم کیا گیا بتایا گیا ہے کہ اننینوں ماہی گیروں کی صحت اب مستحکم ہے۔