ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو: لاڈج میں چل رہے جسم فروشی کے اڈے پر پولیس کا چھاپہ۔ دو ملزمین گرفتار

منگلورو: لاڈج میں چل رہے جسم فروشی کے اڈے پر پولیس کا چھاپہ۔ دو ملزمین گرفتار

Sun, 24 Jan 2021 12:16:59    S.O. News Service

منگلورو،24؍جنوری (ایس او نیوز) اتاور کے علاقے میں واقع ایک لاڈج کے اندر جسم فروشی کا کاروبار چلنے کی مصدقہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے چھاپہ مارا اور دو ملزمین کو گرفتار کرنے کے علاوہ دو خواتین کو رہا کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایک خاتون کی طرف سے اتاور کی 'آمنترنا' میں جسم فروشی کا دھندا چلنے کی  شکایت درج  کروائی گئی تھی۔ پولیس نے اس لاڈج کے کمرہ نمبر 211اور 212 پر چھاپہ مارا۔ پھر وہاں پر ہاتھ لگنے والے گاہکوں کو تحویل میں لے کر پوچھ تاچھ کی گئی اور ان کے بیانات کی روشنی میں لاڈج کے منیجر چندرا شیکھر اور روم بوئے ہریش پجاری کو گرفتار کرلیا گیا۔


Share: