منگلورو یکم ؍دسمبر (ایس او نیوز)الال کے مغربی علاقے میں واقع گہرے سمندر میں ماہی گیر ی کے لئے نکلی ایک کشتی حادثے کا شکارہوکرڈوب گئی ہے جس کے بعد اس پر موجود22 میں سے 6ماہی گیر لاپتہ ہوگئے ہیں۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق یہ ’شری رکھشا ‘نامی کشتی بولارسے30نومبرکو صبح میں مچھلیوں کے شکار پر نکلی تھی، اور اسے رات کو واپس کنارے پر لوٹنا تھا۔گمان کیا جاتا ہے کہ بہت زیادہ مقدار میں مچھلیاں شکار ہوگئی تھیں اورہوا بھی بہت تیز ہوگئی تھی جس کی وجہ سے کشتی وزن سنبھال نہیں سکی اور بیچ سمندر میں غرقاب ہوگئی۔ معلوم ہوا ہے کہ 14 مچھیرے لائف بوٹس کی مدد سے اپنے آپ کو بچانے میں کامیاب ہوگئے ، جبکہ 6 افراد سمندر کے پانی میں لاپتہ ہوگئے ہیں۔دوسری ماہی گیر کشتیاں ان گم شدہ مچھیروں کو تلاش کرنے میں لگی ہوئی ہیں۔