ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو: نوجوان انجینئرنگ طالب علم نے کی خودکشی

منگلورو: نوجوان انجینئرنگ طالب علم نے کی خودکشی

Mon, 01 Oct 2018 12:02:14    S.O. News Service

منگلورویکم ؍اکتوبر (ایس او نیوز) والاچی میں واقع ایک پرائیویٹ انجینئرنگ کالج کے طالب نے اپنے پیئنگ گیسٹ ہاؤس میں پھانسی لگاکر خود کشی کرلی ہے۔ اس طرح ہلاک ہونے والے طالب علم کا نام شرتھ بابو(20سال) بتایا جارہا ہے۔

شرتھ بابو انجینئرنگ کالج کے الیکٹرونک اینڈ کمیونی کیشن فیکلٹی میں تھرڈ سیمسٹر کا طالب علم تھا۔اس نے اپنے کالج سے قریب ہی پیئنگ گیسٹ فلیٹ میں پھانسی لگاکر خود کشی کی ہے۔ مگر اس انتہائی اقدام کے اسباب ابھی معلوم نہیں ہوئے ہیں۔ خود کشی کے تعلق سے شرتھ کے والدین کو اطلاع دینے کے بعد پولیس نے اس کی لاش وینلاک اسپتال میں منتقل کردی ہے۔


Share: