ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو: نوجوان خاتون وکیل نے کی خودکشی

منگلورو: نوجوان خاتون وکیل نے کی خودکشی

Sun, 14 Oct 2018 12:41:39    S.O. News Service

منگلورو 14؍اکتوبر(ایس او نیوز) بیلتھنگڈی میں وکالت کے پیشے سے وابستہ ایک خاتون وکیل نے منگلورو کدری کے فلیٹ میں پھانسی لگاکر خودکشی کرلی ہے۔ ہلاک ہونے والی نوجوان وکیل کا نام اشوینی بتایا گیا ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والی خاتون وکیل نے ابھی 8 مہینے قبل ہی بیلتھنگڈی میں ایک وکیل کے ماتحت وکالت کی پریکٹس شروع کی تھی۔ اپنے آپ کو ہلاک کرنے جیسے انتہائی اقدام کے اسباب کے تعلق سے کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی ہے۔ کدری پولیس اسٹیشن میں کیس درج کرلیا گیا ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔


Share: