منگلورو:6/جنوری (ایس او نیوز) اترکنڑا ، اُڈپی ، دکشن کنڑا اور چک مگلور اضلاع پر مشتمل مغربی زون کے آئی جی پی عہدےکا پی ، ہری شیکھرن نے چارج سنبھالا۔ مغربی زون کے آئی جی پی عہدے پر فائز رہتے خدمات انجام دینے والے ارون چکرورتی نے ہری شیکھرن کو عہدہ کا چارج منتقل کیا۔ ہری شیکھرن اس سے قبل بنگلورو شہر (مشرقی زون )کے ایڈیشنل کمشنر ، آئی جی پی کے طورپر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ جب کہ موجودہ آئی جی پی ارون چکرورتی کو بنگلورو کے اندرونی تحفظاتی شعبہ میں آئی جی پی کے عہدے پر تبادلہ کیا گیا ہے۔