منگلورو 19 / جولائی (ایس او نیوز) منگلورو ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں ملازم ایک خاتون آج صبح 8 بجے لفٹ پھنس گئی جسے بعد میں فائر بریگیڈ نے دروازہ کھول کر باہر نکالا ۔
معلوم ہوا ہے کہ دفتر کی خاتون ملازم 43 سالہ وانی پیر صبح آٹھ بجے جب لفٹ میں سوار ہوگئی تو اچانک لفٹ بند پڑ گئی ۔ اس بات کی اطلاع پانڈیشور فائر بریگیڈ کو دی گئی تو اس کے عملہ نے موقع پر پہنچ کر اپنے آلات کا استعمال کرتے ہوئے تقریباً نصف گھنٹے کی کارروائی کے بعد خاتون کو باہر نکال دیا۔