ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو: گونگی بہری لڑکی کے ساتھ جنسی ہراسانی کے الزام میں ایک شخص گرفتار

منگلورو: گونگی بہری لڑکی کے ساتھ جنسی ہراسانی کے الزام میں ایک شخص گرفتار

Mon, 01 Feb 2021 20:25:06    S.O. News Service

منگلورویکم فروری (ایس او نیوز) منگلورو سٹی پولیس نے ایک 18سالہ گونگی اور بہری لڑکی کے ساتھ جنسی ہراسانی کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔ مگر اس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

پولیس کمشنر ششی کمار نے بتایا کہ وہ ایک مقامی شخص ہے جس نے گونگی اور بہری لڑکی کے ساتھ  اس وقت جنسی ہراسانی کی ہے جب لڑکی کے گھر میں کوئی بھی موجود نہیں تھا۔ جرم کرنے کے بعد ملزم نے لڑکی کے انکل کو گھر کی طرف آتے ہوئے دیکھ کر راہ فرار اختیار کی  تھی۔ متاثرہ لڑکی کی والدہ ٹیلر ہے اور وہ کام پر جاتی ہے ۔ ملزم اس بات سے واقف تھا کہ لڑکی گھر پر تنہا رہتی ہے اور وہ گونگی اور بہری بھی ہے ۔ اس لئے اس نے اس سچویشن کا فائدہ اٹھاتے ہوئے یہ مجرمانہ فعل انجام دیا۔


Share: