ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / منگلورو:آر ٹی آئی کارکن بالیگا معاملے کی جانچ میں سست روی، شواہد مٹانے کا الزام

منگلورو:آر ٹی آئی کارکن بالیگا معاملے کی جانچ میں سست روی، شواہد مٹانے کا الزام

Fri, 19 Aug 2016 21:01:26    S.O. News Service

منگلورو:19/اگست(ایس او نیوز)آر ٹی آئی کارکن ونایک بالیگا قتل معاملے میں پولس کی طرف سے اہم شواہد کو برباد کئے جانے کے متعلق شبہ جتاتے ہوئے بالیگا خاندان اور مختلف تنظیمو نے ریاستی حکومت سےمطالبہ کیا ہے کہ حکومت خصوصی جانچ ٹیم تشکیل دے کر جانچ کرائے۔

شہر کے پریس کلب میں پریس کانفرنس کے ذریعے بات کرتے ہوئے قومی وچار وادی ادارے کے صدر ڈاکٹر نریندر نایک نے کہاکہ ونایک بالیگا کے خاندان والوں نے ہائی کورٹ میں عرضی داخل کرکے خصوصی جانچ ٹیم کا مطالبہ کیا ہے ۔ ونایک بالیکا مندر اور کاشی مٹھ کو لکھے گئے کچھ خطوط غائب ہیں، بالیگا کے خاندان سے ان خطوط کو لے گئی پولس اس کو برباد کئے جانے کا شک ہے۔ پولس کمشنر چندر شیکھر کی توجہ سے معاملہ ایک حد تک پہنچا تھا، لیکن کچھ ماتحت پولس عملے نے معاملے کو غلط رخ پر لے جانے کی کوشش کئے جانے کا خدشہ ہے۔ 2012میں ہوئے مہیش پربھو کے قتل معاملے کو  اور بالیگا قتل معاملے کو تعلق ہے، اس قتل میں بھی نریش شنئی کا رول ہے، وہ معاملہ ختم ہوکر ملزم نند کمار پربھو رہا ہواہے،اس بات سےبالیگا قتل معاملے کے ملزموں کو مزید حوصلہ ملاہے، اس لئے مہیش پربھو قتل معاملہ کی دوبارہ جانچ کرنے کی ڈاکٹر نریندر نائک نے مانگ کی۔ قتل کو انجام دئیے گئے تین ماہ ہورہے ہیں لیکن ابھی تک بہت ساری باتوں کو خلاصہ نہیں ہواہے۔ جب اے سی پی تلک چندر جانچ افسر تھے تو جانچ بڑی تیزی سے ہورہی تھی ، اس کے بعد جانچ بہت سست روی سے چلنے کا نریندر نائک نے الزام لگایا۔ دلت سنگھر ش سمیتی کے رگھو ایکارو، ڈی وائی ایف آئی کے سنتوش کمار، آر ٹی آئی کارکن گنیش بالیگا وغیرہ موجود تھے۔


Share: