ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / منگلورو:بس آتش زنی معاملے میں بجرنگ دل کے کارکنا ن گرفتار

منگلورو:بس آتش زنی معاملے میں بجرنگ دل کے کارکنا ن گرفتار

Sat, 06 Aug 2016 18:34:34    S.O. News Service

منگلورو:6/اگست(ایس او نیوز) بجرنگ دل سے تعلق رکھنے والے دوکارکنوں کو مبینہ طورپر سرکاری بس کو آگ لگانے کے الزام میں پولس نے گرفتار کرلیا ہے۔ دونوں پر الزام ہے کہ 12نومبر 2015کو دکشن کنڑا ضلع ، پتور تعلقہ کے نیلی کٹے میں ان دونوں نے بس کو آگ لگانے کی کوشش کی تھی ۔

گرفتار شدگان کی شناخت جینت کے پی (28)اور ٹی کے پرجوال (21) کی حیثیت سے کی گئی ہے جو تعمیراتی کام کرتے ہیں۔ وشو ہندو پریشد کے لیڈر کوٹپا کی ہلاکت کی مذمت میں اعلان کئے گئے بند کی پہلی رات ان دونوں نے مبینہ طورپر مسلح حملہ کیا تھا۔ پتور شہری پولس نے بتایا کہ جینت اور پرجوال جب کام سے لوٹ رہے تھے تو  انہوں نے مڈکیری میں ہندوتوا لیڈر کوٹپا کے ہلاکت کی خبر سنی، اسی رات دونوں نے سوچا کہ ماحول کو کشیدہ بنایاجائے اور پرائیویٹ بس اسٹانڈ پر کھڑی سرکاری بس کو آگ لگادی۔ جینت کوجمعہ کے دن بس اسٹانڈ کے قریب گرفتار کیا گیا ہے۔ جینت سے پوچھ تاچھ کے دوران پولس کو پتہ چلا کہ اس میں پرجوال بھی شامل ہے  جو سُلیا پولس کے ذریعے قتل کی کوشش کئے جانے والے معاملہ میں گرفتار ہواتھا۔  


Share: