ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / منگلورو:سعودی میں پھنسے دونوجوانوں کو بحفاظت وطن لوٹانے میں آئی ایس ایف کامیاب :گھر والوں نے کہاشکریہ

منگلورو:سعودی میں پھنسے دونوجوانوں کو بحفاظت وطن لوٹانے میں آئی ایس ایف کامیاب :گھر والوں نے کہاشکریہ

Tue, 30 May 2017 18:14:36    S.O. News Service

منگلورو:30/مئی (ایس اؤ نیوز )کچھ مہینے پہلے روزگار کی تلاش میں سعودی عرب پہنچ کر حیران پریشان ہوئے دو ساحلی نوجوان باشندوں کو سوشیل فورم (آئی ایس ایف )کے تعاون سے انہیں بحفاظت وطن لوٹانے میں کامیاب ہوئے ہیں ۔گنجی مٹھ کے مکین دامودر(31)اور ملکی کولناڑ کے پونیت (25)ہی دھوکہ کھائے نوجوان ہیں جنہیں آئی ایس ایف کے تعاون سے وطن لایا گیا اور منگلورو کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پرپونیت کے والد جئے راج، ماں منجولا، دامودر کے رشتہ دار ، عبدالجبار، ایس ڈی پی آئی ملکی کے سکریٹری توصیف ، آئی ایس ایف کے عمران کولناڑو ، ایس ڈی پی آئی کے حارث ، قادر وغیرہ نے ان کا استقبال کیا ۔

اخبارنویسوں سے اپنے تجربات بیان کرتے ہوئے دامودر نے کہا کہ منگلورو کے ایک ایجنٹ نے سعودی کے ایک ورکشاپ میں کام ہونے کی بات کہتے ہوئے سعودی بھیجا ، وہاں جانے کے بعد ہمیں بکریاں چرانے لگایا گیا ، شروع کے کچھ مہینے بغیر کسی کام کے یوں ہی باقی رہے تو وطن لوٹنے کے لئے کوشش بھی کی لیکن کوئی کامیابی نہیں ملنے کی بات کہی۔ ہوائی اڈے پر دامودر نے بتایا کہ وہ 20ڈسمبر کو سعودی عرب گئے ، وہاں ورکشاپ پہنچ کر دیکھا تو کوئی نہیں تھا، تب ہم نے ایجنٹ سے رابطہ کرتے ہوئے کہاکہ یہاں کوئی کام نہیں ہے تو جواب ملا کہ صبر کرو۔ اسی طرح دو تین مہینے گذر گئے، کوئی کام نہیں ہونے سے کافی پریشان ہوئے ، کفیل کھانا دیا کرتاتھا لیکن ماہانہ تنخواہ ہمیں نہیں ملتی تھی ، ہم نے ایجنٹ کو سب کچھ بتایا ۔ اس نے تنخواہ ملنے کی اور سب کچھ ٹھیک ہونےکی بات کہی۔ اسی طرح ہمیں 20اپریل کو کہا گیا کہ جاؤ تمہیں کام مل گیا۔ جب ہم گئے تو دیکھا کہ ہمیں بکریاں چرانا ہے۔ ہمیں یقین ہوگیا تھا کہ ہم دھوکہ کھا گئے ہیں، کچھ دنوں تک صحرا میں بکریاں چرائے ، اس کے بعد ہم نے ایجنٹ کو کہا کہ ہمیں وطن واپس بلالے ، لیکن اس کی طرف سے کوئی جواب نہیں ملا۔ ان پریشان کن حالات میں ہم نے میڈیا سے رابطہ کرکے بات پہنچائی ۔ خبر شائع ہوتے ہی آئی ایس ایف کے عہدیداران اور ممبران ہمارے تعاون کے لئے پہنچے ۔ ہم سے ملاقات کی اوربات چیت کی۔ ہم سے پوری جانکاری لے کر حوصلہ دینے کی دامودر نے بات کہی۔ وطن لوٹنے کے تمام راستے بند نظر آنے لگے تو آئی ایس ایف کے تعاون سے سعودی کے مزدور عدالت میں کفیل کے خلاف کیس داخل کیاگیا ، عدالت نے کفیل کو پیش ہونے کو کہا ۔ کچھ دنوں تک لگاتار جاری جدوجہد کے نتیجے میں ہم کو وطن لوٹنے میں کامیابی ملی۔

 


Share: