منگلورو24؍نومبر (ایس او نیوز)شہر کے کدری پولیس اسٹیشن میں ایک چھوٹے پردے کی اداکارہ کاویا اچاریہ نے دیانندا گرو ننجیشوراسوامی جی کے خلاف شکایت درج کروائی ہے کہ سوامی جی نے فلموں میں ایکٹنگ کا موقع دینے کے بہانے اس کے ساتھ جنسی استحصال کی کوشش کی ہے۔
پولیس میں درج کاویا کی شکایت کے مطابق سوامی دیانندا نے اسے فلموں میں کام دلانے کا وعدہ اس وقت کیا تھا جب وہ تیرتھ ہلّی میں تھی۔ پھر اسے کنڑا فلم انڈسٹری کے مرکز بنگلورو لے جانے کے بجائے سوامی جی سے منگلورو کے ہمپن کٹّا میں واقع ہوٹل تاج محل میں اسے بلالیا اور وہاں پر انہونے اس کی عصمت دری کی کوشش کی۔کاویا نے جنسی ہراسانی کے اس واقعے میں سوامی جی کے علاوہ مزید چار افراد کو ملزم ٹھہرایا ہے۔
کدری پولیس نے معاملہ درج کرلینے کے بعد تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔