ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / منگلورو:مہانگر پالیکا کے زونل دفاتر جلد شروع ہونگے :وزیر روشن بیگ

منگلورو:مہانگر پالیکا کے زونل دفاتر جلد شروع ہونگے :وزیر روشن بیگ

Thu, 04 Aug 2016 21:42:42    S.O. News Service

منگلورو:4/اگست(ایس او نیوز) شہری ترقیاتی وزیر آر روشن بیگ نے حکم دیا کہ مہانگر پالیکا حدود کے کدری ، سورتکل اور لال باغ کے لئے منظور کئے گئے زونل دفاتر کو جلد شروع کئے جائیں۔ وہ یہاں مینگلور مہا نگرپالیکا کے ہال میں ترقی جاتی میٹنگ میں عوامی نمائندوں کے مسائل کی سماعت کرنے کے بعد صدارتی خطاب کررہے تھے۔ انہوں نےکہا کہ زونل دفاتر کو منظور ہوئے ایک سال کا عرصہ گذرچکا ہے، زونل کمشنر کاتقرر بھی ہوچکاہے، مگرزونل دفاتر اپنے کام کاج شروع نہ کئے جانے کی وجہ سے متعلقہ آفیسروں کو دیگر محکمہ جات کے فرائض کی انجام دہی کےلئے استعمال کیا جارہاہے۔ شہر سے دور دراز مقامات کے لوگ چھوٹے موٹے کاموں کے لئے بھی پالیکا دفتر کے چکر کاٹنے کی نوبت ہے۔ میٹنگ میں ارکان  اسمبلی جے آر لوبو ، محی الدین باوا اور پالیکا ممبران نے بتایا کہ زونل دفاترکی تعمیر ہوتی ہے تو ایسے مسائل حل ہوجائیں گے۔ لہٰذ زونل دفاتر تعمیر کئے جانے چاہئے متعلقہ مانگ کو دیکھتے ہوئے وزیر نے فوری طورپر دفاترکی شروعاتکا حکم دیا۔

پالیکا عملے کی قلت کو دور کیاجائے گا:پالیکا عملے کے لئے 1725عہدے منظور ہوئے ہیں جن میں سے 548عہدوں پر ہی کام ہورہاہے، معاون کمشنر سمیت کئی ایک اہم عہدے خالی ہونے کی بات معلوم ہوئی ہے۔ کے پی ایس سی کے ذریعے تقرری کی کارروائی شروع  ہوئی ہے، یہ مکمل ہوتے ہی خالی عہدوں کو بھرتی کئے جانے کی جانکاری وزیر روشن بیگ نے دی۔ انہوں نے بتایا کہ میٹنگ میں عوامی نمائندوں نے پالیکا حدود میں اندرونی نالیاں،فٹ پاتھ ، پارکنگ جیسے مختلف مسائل کا تذکرہ کیا ہے، ان کا مکمل معائنہ وجائزہ لینے کے بعد طویل المدت اور قلیل المدت مسائل کے طور پر تقسیم کرتے ہوئے ترجیحات کی بنیاد پر حل کرنے کے لئے اقدامات کئے جانے کی با ت کہی۔ میٹنگ میں ارکان اسمبلی جے آر لوبو، محی الدین باوا، مئیر ہری ناتھ نے کئی مسائل کو پیش کیا۔ پالیکاافسر ششی دھر ہیگڈے ، اسٹانڈنگ کمیٹی چیرمن کویتا سنیل، لائنس لاٹ پنٹو، بشیر احمد، اپی، حزب مخالف کی لیڈر روپا ڈی بنگیراور ممبران سدھیر شٹی ، پریمانند شٹی ، نوین ڈیسوزا، محمد، رادھا کرشنا، پرتیبھا کولائی وغیرہ نے بھی مختلف مسائل کو پیش کیا۔

میٹنگ کے آخر میں صدارتی کلمات پیش کرتے ہوئے وزیر روشن بیگ نے کہاکہ پالیکا میں کتنے بلدیہ مزدور ہیں؟ انہیں یومیہ کتنا دیا جاتا ہے؟جیسے سوالات کئے ۔ افسران نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ پالیکا میں 159مستقل مزدورہیں، 105یومیہ مزدور ی کے طورپر کام کرتے ہیں، یومیہ مزدوروں کی ماہانہ 7000ہزارروپئےاور زائد 2000دئیے جاتے ہیں۔ وزیر موصوف نے دوبارہ سوال کیا کہ کیا اتنی رقم انہیں دی جاتی ہے؟تو ممبران نے کہاکہ ہمیں پتہ نہیں۔ اس کے بعد وزیر نے کہاکہ بلدیہ مزدورکا وفد مجھے ملاقات کرے ، میں خود ان سے انہیں کیا کیا سہولت دی جاتی ہے، انہیں کتناکام دیاجاتاہے اس تعلق سے معلومات حاصل کرونگا۔

نمکین پانی کی تطہیر :منگلورو کے سمندر کے نمکین پانی کی تطہیر کرکے پینے کے پانی کا مسئلہ حل کرنا ممکن ہے۔ وزیر روشن بیگ نے بتایا کہ میں حال ہی میں مدراس میں نمکین پانی کی تطہیر کرکے اچھے پانی میں منتقل کرنے والے مرکز پر ملاقات کیا تھا۔متعلقہ مرکز کی نگرانی بیرونی ممالک اور مقامی کمپنیاں کرتی ہیں جس کے نتیجےمیں مدراس شہر کے بہت بڑے علاقے کو پالیکا کی طرف سے پانی سپلائی کیا جاتاہے۔ انہوں نے اس تعلق سے عوامی نمائندوں کو بتایا کہ میں از خود اس کا انتظام کرونگا کہ پالیکا مئیر کی قیادت میں حزب مخالف لیڈران ، بزرگ لیڈران پرمشتمل ایک وفد مدراس کے متعلقہ مرکز کا دورہ کرسکے۔ اس موقع پرموڈا صدر ابراہیم کوڈیجال ، پالیکاکمشنر محمد نذیر موجود تھے۔


Share: