ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منی رتنا کے دفتر کے باہر دھماکے کی جانچ جاری 

منی رتنا کے دفتر کے باہر دھماکے کی جانچ جاری 

Tue, 21 May 2019 11:05:56    S.O. News Service

بنگلورو، 21مئی (ایس او نیوز) کل شہر کے ویالی کاول علاقے میں راجہ راجیشوری نگر کے رکن اسمبلی منی رتنا کی رہائش گاہ کے قریب ہوئے پراسرار کیمیکل دھماکے اور اس میں منی رتنا کے ایک ملازم کی موت کا معاملہ پولیس کے لئے ایک معمہ بناہوا ہے۔ پولیس اب بھی اس سوال کا جواب دھونڈ نہیں پائی ہے کہ آخر رکن اسمبلی نے اپنے دفتر کے قریب دھماکہ خیز کیمیکل کیوں رکھا تھا اور کل اس دھماکے میں ہلاک وینکٹیش یہ کیمیکل کہاں لے جانا چاہتا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ رکن اسمبلی کے گھر میں گزشتہ سال اس کیمیکل کے 30کیان لائے گئے تھے، حیدرآباد سے لایا گیا کیمیکل فلم کے سیٹ وغیرہ تیار کرنے میں استعمال کئے گئے، باقی ایک کیان رہ گیا تھا۔ بتایا جاتاہے کہ اس کیمیکل کا استعمال پی او پی سے تیار ہونے والے فلم سیٹوں میں کیا جاتا ہے۔ کل رکن اسمبلی کے دفتر کے قریب رکھا گیا کیان وینکٹیش کہیں لے جانا چاہتا تھا کہ اس میں اچانک دھماکہ ہوگیا اور وینکٹیش کے چھیتڑے اڑ گئے۔ پولیس اس معاملے کی مزید جانچ کرنے میں لگی ہوئی ہے۔ 


Share: