ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منی پال کی ہارڈ ویئر کی دکان میں زبردست آگ۔ لاکھوں مالیت کا نقصان

منی پال کی ہارڈ ویئر کی دکان میں زبردست آگ۔ لاکھوں مالیت کا نقصان

Tue, 20 Mar 2018 21:39:23    S.O. News Service

اڈپی 20مارچ (ایس او نیوز)منی پال میں واقع ایک ہارڈویئر کی دکان میں زبردست آتشزدگی کا حادثہ پیش آیا ہے۔کہا جاتا ہے کہ دکان کے دوکمروں میں جمع کرکے رکھے گئے رنگوں کے ڈبے اوردیگر ہارڈویئر کا سامان پوری طرح جل کر خاکستر ہوگیا ہے۔

آتشزدگی کی خبر ملتے ہی فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا مگر آگ کچھ اس قدر بھڑکی تھی کہ اس پر قابو پانے میں گھنٹوں لگ گئے۔گمان کیا جاتا ہے کہ شارٹ سرکیوٹ کی وجہ سے یہ آگ لگی ہوگی ۔ اس آگ سے دکان کے مالک کو لاکھوں مالیت  کا نقصان ہونے کا اندازہ لگایا گیا ہے۔


Share: