ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منی پال ہاسٹل سے نرسنگ طالبہ لاپتہ

منی پال ہاسٹل سے نرسنگ طالبہ لاپتہ

Sun, 03 Mar 2019 12:29:52    S.O. News Service

منی پال3؍مارچ (ایس او نیوز)منی پال کالج آف نرسنگ میں زیرتعلیم ایک طالبہ لاپتہ ہوجانے کی خبر ملی ہے۔ لاپتہ ہونے والی طالبہ کانام میگھا ٹوم (30سال) بتایا جاتا ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق میگھا اولڈ ویالی فلیٹ ہاسٹل میں قیام کرتی تھی۔ 26فروری کی شام 5بجے وہ اپنے ہاسٹل سے باہر گئی تھی،پھر اس کے بعد و ہ پلٹ کر نہیں آئی۔اس ضمن میں منی پال پولیس اسٹیشن میں کیس درج کرلیا ۔ پولیس لاپتہ طالبہ کے تعلق سے تحقیقات کررہی ہے۔


Share: