ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / موتیہاری اجتماعی آبروریزی معاملہ :این سی ڈبلیو نے صدر سے ملاقات کا وقت مانگا

موتیہاری اجتماعی آبروریزی معاملہ :این سی ڈبلیو نے صدر سے ملاقات کا وقت مانگا

Thu, 30 Jun 2016 21:34:19    S.O. News Service

نئی دہلی، 30؍جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )قومی خاتون کمیشن(این سی ڈبلیو)نے موتیہاری میں ایک خاتون کی اجتماعی عصمت دری سمیت بہار میں عصمت دری کے متعدد واقعات کے درمیان کل صدر پرنب مکھرجی سے ملاقات کا وقت مانگا ہے۔این سی ڈبلیو کی صدر للتا کمارمگلم نے کہاکہ ہم صدر سے صرف موتیہاری واقعہ کے بارے میں بات کرنے نہیں جا رہے ہیں۔ہمارے پاس گزشتہ تین چار مہینوں میں بہار میں ہوئے کئی معاملات ہیں۔گزشتہ ہفتے پانچ معاملات سامنے آئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ان میں سے کئی متاثرہ نابالغ ہیں۔اصل مسئلہ پولیس اور محکمہ صحت کے افسران کی ساز باز ہے جو کافی شرم کی بات ہے۔اس پر اعلی اتھارٹی کی طرف سے غور کئے جانے کی ضرورت ہے۔یہ واقعہ 13؍جون کو پیش آیا ہے جب پانچ لوگوں نے ایک خاتون کی جھونپڑی میں گھس کر اسے باہر نکالا اور اس کے ماں باپ اور پڑوسیوں کے سامنے اس کے ساتھ مبینہ طور پر اجتماعی عصمت دری کی تھی ۔ملزمان نے اس کے خفیہ مقام میں پستول اور لکڑی کی سلاخیں ڈال کر مبینہ طور پر وحشیانہ سلوک کامظاہرہ کیا ۔اس سلسلے میں پانچ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور ڈیوٹی سے لاپرواہی برتنے کے لیے دو پولیس اہلکاروں کو معطل بھی کیا گیا ہے۔این سی ڈبلیو نے اس سے پہلے 21سال کی لڑکی کے ساتھ مبینہ اجتماعی عصمت دری کے معاملے میں جانچ کی تھی۔


Share: