ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مودی حکومت کے 4 سال پر تیجسوی یادو نے شاعرانہ انداز میں کیا طنز 

مودی حکومت کے 4 سال پر تیجسوی یادو نے شاعرانہ انداز میں کیا طنز 

Sun, 27 May 2018 12:17:13    S.O. News Service

پٹنہ 26مئی (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) بہار اسمبلی میں حزب کے رہنما اور سابق نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو نے ہفتہ کو مرکز میں نریندر مودی حکومت کے چار سال مکمل ہونے پر جم کرتنقید کی ہے ۔ نریندر مودی حکومت کے چار سال مکمل ہونے پر حکومت میں شامل پارٹی جہاں حکومت کی کامیابیوں کو بتانے کے لئے طرح طرح کے پروگرام منعقد کر رہی ہیں ہے، وہیں اپوزیشن حکومت کو گھیرکر حقائق کی بینادپر آئینہ دکھانے میں لگی ہے ۔ اسی کے تحت تیجسوی یادو نے حکومت کو شاعرانہ انداز سے گھیرنے کی کوشش کی ہے۔ تیجسوی یادو نے ٹوئٹر پر لکھا، "چار سال مودی سرکار، سستا وکاس مہنگا پرچار نقلی اہنکار (تکبر) تانا شاہی ووہار ، میٹھے بول، آستین میں ہتھیار، نہ روٹی نہ روزگار۔ ایک اور ٹویٹ میں تیجسوی یادو نے مہنگائی کو لے کر حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے لکھا کہ مہنگائی اپرپار ، معاشیات کا بنٹا دھار( زبوں حالی) ، خواتین کا استحصال لگاتار، لٹیرے ملک سے فرار، فیل چوکیدار، ایکتا ( اتحاد) پر پرہار (حملہ) سماج میں دراڑ دلتوں میں ترسکار (منافرت کی تبلیغ )واضح ہو کہ مودی نے اپنے ٹوئٹر میں چار سالہ مبینہ وکاس کو عوامی تحریک سے تعبیر کیا ہے ۔ 


Share: