ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مودی نے تریپورہ کوخواب دکھائے

مودی نے تریپورہ کوخواب دکھائے

Sat, 10 Mar 2018 13:08:31    S.O. News Service

اگرتلہ9مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ مرکز تریپورہ کی ترقی میں تمام ممکنہ امددفراہم کرے گا تاکہ یہاں لوگوں کے خواب شرمندہ تعبیر ہوں۔واضح ہوکہ اس سے قبل یوپی اوردیگربی جے پی کے زیراقتدارریاستوں کوبھی خواب دکھائے جاچکے ہیں۔لیکن لاء اینڈرآرڈرکے محاذپریوپی پوری طرح ناکام ہے۔اسی طرح بہارالیکشن میں بھی سوالاکھ کروڑکاخواب دکھایاگیاتھا،نتیش کے گودمیں بیٹھ جانے کے باوجوداب تک وہ بھی جملہ ہی ہے ۔تریپورہ میں بپل دیو حکومت کی حلف برداری کی تقریب کے بعد ایک عوامی اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے، مسٹرمودی نے کہا کہ تریپورہ کے خوابوں کو پورا کرنے کے لئے مرکزی حکومت ریاست کے ساتھ کندھے سے کندھاملا کر کام کرے گی۔انہوں نے ترقی کی نئی شمع جلانے کے لئے نئی حکومت سے درخواست کی اور کہا کہ مرکز ریاست کو ہر ممکن مدد فراہم کرے گا۔


Share: