ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مودی کی بائیوپک پر فلم ساز اپنا موقف رکھیں: الیکشن کمیشن

مودی کی بائیوپک پر فلم ساز اپنا موقف رکھیں: الیکشن کمیشن

Wed, 27 Mar 2019 20:14:27    S.O. News Service

نئی دہلی، 27 مارچ(آئی این ایس انڈیا)  الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم نریندر مودی پر مبنی بائیوپک’پی ایم نریندر مودی‘ کی ریلیز روکنے سے متعلق اپوزیشن پارٹیوں کے مطالبے پر اس فلم کے پروڈیوسرز سے اپنا موقف رکھنے کو کہا ہے۔ذرائع کے مطابق، کمیشن جلد ہی اس بارے میں نوٹس جاری کرے گا۔پی ایم نریندر مودی آئندہ پانچ اپریل کو ریلیز ہونی ہے لیکن بائیں سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں نے الیکشن کمیشن سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا حوالہ دے کر ریلیز روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔کمیشن نے فلم کی ریلیز کے وقت کا تعین کو لے کر فلم سازوں سے جواب مانگا ہے۔کمیشن کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ دہلی کے چیف الیکشن افسر نے اس معاملے میں نوٹس جاری کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ مختلف سیاسی جماعتوں نے بھی کمیشن کے سامنے اس معاملے میں شکایت درج کرائی ہے اس لئے کمیشن بھی نوٹس جاری کرکے فل سازوں سے فلم کی ریلیز کو ٹالنے کے بارے میں جواب مانگے گا۔مشرقی دہلی کے ضلع الیکشن افسر کے مہیش نے 20 مارچ کو اس معاملے میں خود کار طریقے سے نوٹس لیتے ہوئے فلم سازوں سے جواب مانگا تھا۔اس دوران مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے الیکشن سے ٹھیک پہلے وزیر اعظم کی بائیوپک’پی ایم نریندر مودی‘ کی ریلیز کے بارے میں کہا کہ اگر کوئی ایسی فلم بنانے چاہے تو بنا سکتا ہے لیکن انتخابات سے پہلے اگر اس کوریلیز کیا جائے تو اس کا مقصد انتہائی صاف ہے۔


Share: