ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / موڈبیدری سڑک حادثے میں زخمی پولیس کانسٹیبل کی ہوگئی موت

موڈبیدری سڑک حادثے میں زخمی پولیس کانسٹیبل کی ہوگئی موت

Wed, 13 Feb 2019 21:11:31    S.O. News Service

موڈبیدری 13؍فروری (ایس او نیوز) 4فروری کو پیش آئے ایک سڑ ک حادثے میں جگدیش (23سال) نامی پولیس کانسٹیبل زخمی ہوگیا تھا ، اس نے علاج کارگر نہ ہونے پر استپال میں دم توڑ دیا ہے۔

جگدیش موڈبیدری ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں فرائض انجام دے رہاتھا۔4فروری کو وشال نگر کے پاس اس کی بائک اور ٹپّر لاری کے درمیان تصادم ہوگیا ۔ جس سے جگدیش کے سر میں گہری چوٹ آئی اور اسے منگلورو کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کیاگیا تھا۔ حادثے کے بعدسے جگدیش بے ہوشی کی حالت ہی میں رہا اور12فروری کو اس نے دم توڑدیا۔دکھ کی بات یہ ہے کہ جگدیش کی شادی اسی مہینے میں ہونے والی تھی۔وہ ایک غریب خاندان کا فرد تھا، اس کی اچانک موت سے اس کے گھر والے شدید رنج اور صدمے کا شکارہوگئے ہیں۔


Share: