ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مہاراشٹر میں تمام شہریوں کیلئے کورونا کا ٹیکہ مفت

مہاراشٹر میں تمام شہریوں کیلئے کورونا کا ٹیکہ مفت

Mon, 26 Apr 2021 13:24:14    S.O. News Service

ممبئی ، 26/اپریل (ایس او نیوز/ایجنسی ) مہاراشٹر حکومت نے 45؍ سال سے زائد عمر کے افراد کی ٹیکہ کاری کی طرح ہی 45؍ سال سے کم عمر کے شہریوں کی ٹیکہ کاری  بھی مفت رکھنے کا اعلان کیا ہے۔اس کیلئے ریاستی حکومت گلوبل ٹینڈرنگ کے ذریعہ  معیاری اور کفایتی ٹیکہ سپلائی کرنے والی کمپنی کو  ٹھیکہ دیا جائے گا۔  واضح رہے کہ45؍سال سے زائد عمر کے  شہریوں  کیلئے ٹیکے مرکزی حکومت کی جانب سے فراہم کئے جارہے ہیں جبکہ یکم مئی سے ٹیکہ کاری مہم 45؍ سال سے کم عمر تمام بالغ شہریوں کیلئے کھول دی جائے گی۔ 

  کابینی وزیر نواب ملک نے اتوار کوبتایا کہ ’’مرکزی حکومت نےگزشتہ دنوں اعلان کیا تھا کہ18؍ تا44؍ سال کے شہریو ں کو ٹیکہ لگایا جاسکتا ہے۔ مرکزنے یہ بھی کہاہے کہ 18؍ تا44؍ سال کے شہریوں کی ٹیکہ کاری ریاستی حکومتوں کو کرنا ہوگا۔ اس  سے  یہ واضح ہے  کہ  ان  شہریوں کیلئے ٹیکہ مرکز نہیں  فراہم کرے گا۔‘‘انہوں نےبتایا کہ ’’اس اعلان کے بعد سیرم انسٹی ٹیوٹ نے ریاستی حکومت کو400؍ روپے میں اور  نجی اسپتالوں کو600؍ روپے  میں ٹیکہ دینے کی بات کہی ہے۔بھارت  بائیوٹیک نے مرکز کو  ’کوویکسین‘ 150؍ روپے میں، ریاستی حکومت کو 600؍ روپے میں اور نجی اسپتالوں نیز عام شہریوں کو1200؍ روپے  میں  ٹیکے فروخت کرنے کا اعلان کیا ہے۔‘‘ انہوں نے بتایاکہ ’’مہاراشٹر  میں45؍ سال سے کم عمر   شہریوں  کی ٹیکہ کاری پر تبادلہ خیال ہوا  اتفاق رائے سے فیصلہ کیاگیا کہ  ان شہریوں کی ٹیکہ کاری کا خرچ ریاستی حکومت برداشت کریگی جبکہ 45؍ سال اور اس سے زیادہ عمر کے شہریوں کو مرکز ی حکومت کی جانب سے ٹیکہ کی فراہمی جار ی رہےگی۔‘‘

 


Share: