ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / میری حکومت میں تبادلوں کا کوئی دھندہ نہیں چل رہا ہے :کمار سوامی

میری حکومت میں تبادلوں کا کوئی دھندہ نہیں چل رہا ہے :کمار سوامی

Sat, 11 Aug 2018 22:06:39    S.O. News Service

بنگلورو،11؍اگست(ایس او نیوز) وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی نے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ہے کہ ریاستی وزراء تبادلوں کا دھندہ کررہے ہیں۔

اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے اس سلسلے میں اپوزیشن لیڈر یڈیورپا کے الزام کو بے ہودہ قرار دیتے ہوئے انہیں چیلنج کیا کہ اگر ان الزامات کے کوئی ثبوت ہیں تو پیش کریں یا پھر اپنی زبان پر لگام دیں ۔ انہوں نے کہاکہ سرکاری افسروں کے تبادلوں میں اگر کسی طرح کی دھاندلی ہوئی ہے اور یڈیورپا کے پاس کوئی ثبوت ہے تو وہ ثبوت پیش کریں ۔ حکومت اس کی جانچ کرانے تیار ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہر حکومت انتظامیہ کو بہتر بنانے کے مقصد سے ریاست بھر میں افسروں اور ملازمین کے تبادلے کرتی ہے۔ ان تبادلوں کو اگر دھندہ قرار دیا گیا تو حکومت کام کیسے کرے گی۔

کمار سوامی نے کہاکہ بی جے پی بھی پانچ سال ریاست کے اقتدار پر تھی ، اس دوران بھی انہوں نے کئی افسروں کے تبادلے کئے ، کیا ان تمام تبادلوں کو دھندہ قرار دیا جائے؟۔ کمار سوامی نے کہاکہ بحیثیت وزیر اعلیٰ تجربہ رکھنے والے یڈیورپاکو اس قسم کے غیر ذمہ دارانہ بیانات سے گریزکریں وہ ہنسی مذاق بن جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی جب اقتدار پر تھی تو اس نے تبادلوں کے لئے کیسی پالیسی اپنائی تھی پہلے وہ اس کو منظر عام پر لائیں اور بعد میں دوسروں پر انگلی اٹھائے۔ کمار سوامی نے کہاکہ بلدیانتخابات میں بھلے ہی کانگریس اور جنتادل (ایس) کے درمیان مفاہمت نہیں ہے، لیکن اکثر مقامات پر دونوں پارٹیوں کے درمیان مقابلہ دوستانہ نوعیت کا ہوگا۔


Share: