ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / میسور کے بجائے بنگلور میں سدارامیا اور دیوے گوڑا کی مشترکہ انتخابی مہم

میسور کے بجائے بنگلور میں سدارامیا اور دیوے گوڑا کی مشترکہ انتخابی مہم

Mon, 08 Apr 2019 10:45:18    S.O. News Service

بنگلورو،8؍اپریل (ایس او نیوز) 9؍ اپریل سے سابق وزیر اعظم ایچ ڈی ۔ دیوے گوڑا اور سابق وزیر اعلیٰ سدارامیا ایک ساتھ انتخابی مہم جو چلانے والے تھے، اب ایک دن تاخیر 10؍ اپریل سے شروع کریں گے ۔ دونوں قائدین متحدہ طو رپر شہر میں کانگریس ۔ جنتادل (سکیولر) کے مخلوط امیدواروں کے حق میں انتخابی مہم چلائیں گے۔ 9؍ اپریل کو میسور میں وزیراعظم نریندر مودی انتخابی ریلی سے خطاب کرنے والے ہیں۔ اسی دن ایچ ڈی دیوے گوڑااور سدارامیا ایک ساتھ انتخابی مہم شروع کرنے والے تھے ۔ لیکن میسورمیں مودی کی آمد کے پیش نظر دونوں قائدین نے اپنا دورہ ایک دن تک ٹال دیا ہے ۔ لوک سبھاانتخابات جیسے جیسے قریب آرہے ہیں سدارامیا اور دیوے گوڑا کی جوڑی نے انتخابی مہم شروع کرتے ہوئے ووٹرس کو اپنی جانب راغب کرنے کی حکمت عملی تیار کی ہے۔دونوں لیڈر اتحادی امیدواروں کے حق میں انتخابی مہم ، جلسوں اور ریلیوں میں شرکت کریں گے ۔


Share: