ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / میسورو کے 41وارڈ لائبریری سے محروم

میسورو کے 41وارڈ لائبریری سے محروم

Mon, 06 May 2019 12:35:39    S.O. News Service

میسورو،6؍مئی (ایس او نیوز) میسورو سٹی کے عوام سالانہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کو سیس ادا کرتے ہیں، اس کے باوجود 41وارڈ لائبریری کی سہولت سے محروم ہیں۔ اثاثہ ٹیکس ادا کرتے وقت کارپوریشن کو 'لائبریری سیس'' کے طور پر رقم ادا کی جاتی ہے۔ جس کے پیش نظر عوام برہم ہیں ۔فی الوقت شہر کے مختلف وارڈوں میں31 لائبریریاں موجود ہیں، اور ان وارڈوں کے لوگ اس کا استعمال بھی کرتے ہیں۔بلدی ادارے پر کارپوریٹرس اور شہری لائبریری کی تعمیر کے لئے دباؤ ڈالا جا رہاہے۔ لہٰذا ہمارے پاس بے حساب پیسہ اور عملہ ہے۔ایک لائبریری کے قیام کے لئے کارپوریشن سے18 کروڑ روپئے درکار ہوتے ہیں۔ میسورو اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی ( موڈا) کے لئے ادا کیا جانے والا سیس صحیح انداز میں ادا نہیں کیاجارہا ہے۔سٹی سنٹرل لائبریری کے ڈپٹی ڈائرکٹر بی منجوناتھ پراجاوانی نے کہا کہ کئی مرتبہ ہم نے سیس کی ادائیگی کے لئے مکتوب لکھے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ دو لائبریریاں کرایے کی عمارت میں ہیں ،جئے لکشمی پورا میں لائبریری کی تعمیر کے لئے ماہانہ 14,500 روپئے کرایہ ادا کرنا پڑ رہا ہے۔ چند وارڈوں کو بغیر لائبریریوں کے سرویس وارڈس فراہم کئے گئے ہیں۔ یہ سہولت ہر ہفتہ 40 منٹ کے لئے فراہم کی گئی ہے۔شہر کی حدود میں31 برانچ ہیں جہاں پر عملے کی قلت ہے۔ فی الوقت17مستقل اور 55 عارضی ملازمین خدمات انجام دے رہے ہیں۔ لیکن ان لائبریریوں کے لئے کم از کم 104 افراد کا عملہ درکار ہے۔
 


Share: