ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مینگلور ائرپورٹ پر 13.16 لاکھ مالیت کا سونا ضبط

مینگلور ائرپورٹ پر 13.16 لاکھ مالیت کا سونا ضبط

Fri, 19 Mar 2021 20:14:51    S.O. News Service

مینگلور 19 مارچ (ایس او نیوز) مینگلور انٹرنیشنل ائرپورٹ پر جمعہ کو کسٹم حکام نے ایک مسافر کے پاس سے  13,16,238 روپیہ مالیت کا سونا برآمد کرتے ہوئے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ 

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق مہاراشٹرا کے تھانہ ضلع کے  اُلہاس نگر کا رہنے والا ونیش راجو ایڈوانی جو دبئی سے اسپائس جٹ کے ذریعے مینگلور ائرپورٹ پر اُترا تھا،  اپنے بدن کے اندر چھپا کر سونا اسمگل کرنے کی کوشش کررہا تھا، مگر کسٹم حکام نے  اس کی کوشش کو ناکام بنادیا۔

کسٹم حکام کے مطابق ضبط شدہ سونے کا وزن 284.900 گرام   ہے۔ اس تعلق سے مزید چھان بین جاری ہے۔

 

 


Share: