ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مینگلور میں خاتون نے پھانسی لگا کر کی خودکشی

مینگلور میں خاتون نے پھانسی لگا کر کی خودکشی

Wed, 27 Jun 2018 13:45:17    S.O. News Service

مینگلور 27/ جون (ایس او نیوز)  تعلقہ کے پڈاو دیہات کے بیکارناکٹے میں ایک 35 سالہ شادی شدہ خاتون نے اپنے ہی مکان کے اندر پھانسی لگا کر خودکشی کرلی جس کی شناخت سومتی کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق خودکشی کی یہ واردات بدھ کی صبح پیش آئی۔

بتایا گیا ہے کہ  اس کے شوہر یشونت کے کسی دوسری عورت کے ساتھ مبینہ طورپر ناجائز تعلقات تھے، جس کی بنا پر وہ اپنی بیوی کو  ہراساں کرتا تھا، سمجھا جارہا ہے کہ اسی  کے نتیجے میں اُس نے خودکشی کی ہے۔ اس کو ایک چارسالہ لڑکی بھی ہے۔

لاش کو وینلاک اسپتال  میں پوسٹ مارٹم کے لئے لے جایا گیا ہے۔ کنکناڈی پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے اور پولس جانچ میں جٹ گئی ہے۔


Share: