ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / مینگلور کے قریب ملکی کے ایک دیہات میں ایک ہی خاندان کے تین افراد کی اجتماعی خودکشی

مینگلور کے قریب ملکی کے ایک دیہات میں ایک ہی خاندان کے تین افراد کی اجتماعی خودکشی

Mon, 14 Dec 2020 19:27:10    S.O. News Service

منگلورو:14؍دسمبر (ایس اؤ نیوز) دکشن کنڑا ضلع ملکی پولس تھانہ حدود کے پڈوپنمبور کلاپو ریلوے گیٹ کے قریب کرایہ مکان پر  رہنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد  کی لاشیں اُن کے مکان میں پائی گئی ہیں جس سے اندازا لگایا گیا ہے کہ یہخودکشی  کا معاملہ ہے۔

مہلوکین کی شناخت ونود سالیان(40)،بیوی رچنا (38) اور ان کا بیٹا سادھیا (8) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔  ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق مہلوک ونود سالیان  ممبئی میں کام  کرتاتھا ، ایک سال قبل ہلینگڑی کے قریب پڈو پنمبور میں کرایہ کے مکان میں رہائش اختیار کرتےہوئے رئیل اسٹیٹ کاکام شروع کیا تھا۔

بتایا گیا ہے کہ گزشتہ دو دنوں سے ونود سالیان کے گھر سے کوئی بھی باہر نہیں نکلا تو پاس پڑوس کے لوگوں نے گھر کی کھڑکی سے اندر جھانک کر دیکھا جس کے بعد  اجتماعی خودکشی کئے جانےکا پتہ چلا۔ مقامی لوگوں کی اطلاع پر ملکی  پولس جائے وقوع پر پہنچی اور معائنہ کیا۔

WhatsApp_Image_2020-12-14_at_4_21_19_PM.jpeg


Share: