شیلانگ،26؍جنوری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) کانگریس صدر راہل گاندھی 30 جنوری کو دو دن کے میگھالیہ دورے پر پہنچ رہے ہیں۔ریاست میں اگلے ماہ اسمبلی انتخابات ہے۔میگھالیہ میں 60 رکنی اسمبلی سیٹوں کے لئے 27فروری کو پولنگ ہوگی اور تین مارچ کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔میگھالیہ صوبہ کانگریس کمیٹی کے ایگزیکٹو صدر اور شیلانگ سے ممبر پارلیمنٹ وسیٹ چاٹا نے کہاکہ ہماری پارٹی کے صدر (راہل گاندھی) 30 جنوری کو یہاں پہنچیں گے اور ہنماؤں اور کارکنوں سے خطاب کریں گے۔انہوں نے کہا کہ راہل اپنے اس دورے کے دوران کسی جلسے سے خطاب نہیں کریں گے۔حالیہ دنوں میں میگھالیہ میں کانگریس کو بڑا جھٹکا لگا کیونکہ اس کے پانچ رکن اسمبلی استعفیٰ دے کر این پی پی میں شمولیت اختیار کی۔دو دیگر ممبران اسمبلی بی جے پی اور نو تشکیل پیپلز ڈیموکریٹک فرنٹ میں شمولیت اختیار کی۔