نئی دہلی، 20جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)حکومت ریزرو بینک آف انڈیا(آر بی آئی) کے نئے گورنر کے نام کا اعلان کافی وقت رہتے کرے گی اور سبکدوش ہونے والے گورنر رگھو رام راجن کے جانشین کے انتخاب کو لے کر کوئی سرچ کمیٹی نہیں بنائی جائے گی۔یہ معلومات آج یہاں سرکاری ذرائع نے دی۔حکومت میں اعلی ذرائع نے کہا کہ نئے گورنر کا اعلان کافی وقت رہتے کردیا جائے گا،ہم نہیں چاہتے کہ غیر ضروری قیاس آرائیاں ہوں۔ ذرائع نے بتایا کہ نئے گورنر کے انتخاب کی کی کارروائی پہلے ہی شروع کی جا چکی ہے۔راجن کی مدت آئندہ 4 ستمبر کو ختم ہوگی۔ذرائع نے کہا کہ حکومت نئے گورنر کے انتخاب کیلئے کوئی سرچ کمیٹی نہیں بنائے گی۔