بھٹکل:7/اگست(ایس او نیوز)تعلقہ کے مختلف مقامات پر ہندؤوں کے تہوار ناگ پنچمی کو بڑی شردھا اور بھگتی کے ساتھ منایا گیا ۔ اتوارکی صبح سے ہی بھگتوں نے ناگ بنا ، مندروں کو جا کر دودھ ڈال کر پوجا کی۔ تعلقہ کے منکولی کے ناگ یکشا مندر میں بھگتوں کی کثیر تعداد دیکھی گئی۔ اتوار کی چھٹی کے نتیجے میں کئی لوگوں اور بچوں کو تہوار منانے میں سہولت ہوئی ۔ پھلوں کے دوکانوں کا بیوپار بھی کافی چلا۔