ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / نکسلی تشدد کے دو تہائی واقعات صرف 10 اضلاع میں ہوئے:مرکزی وزیر داخلہ

نکسلی تشدد کے دو تہائی واقعات صرف 10 اضلاع میں ہوئے:مرکزی وزیر داخلہ

Tue, 19 Nov 2019 20:52:21    S.O. News Service

نئی دہلی،19نومبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) مرکزی وزیرمملکت برائے داخلہ جی کشن ریڈی نے منگل کو کہا کہ مئی 2014 سے اپریل 2019 کے دوران اس کے پہلے پانچ سالوں کے مقابلے میں نکسلی تشدد سے منسلک واقعات میں 43 فیصد تک کمی آئی ہے۔لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ نکسلی تشدد کے دو تہائی واقعات صرف 10 اضلاع میں ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پالیسیوں کے مؤثر نفاذ کی وجہ سے نکسلی تشدد میں کمی آئی ہے اور اس جغرافیائی توسیع میں کمی آئی ہے۔


Share: