ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / وزارتی قلمدان دینے کا فیصلہ ہائی کمان سے ہوتا ہے۔سابق وزیر یوٹی قادر کا بیان

وزارتی قلمدان دینے کا فیصلہ ہائی کمان سے ہوتا ہے۔سابق وزیر یوٹی قادر کا بیان

Sat, 26 May 2018 20:05:34    S.O. News Service

منگلورو26؍مئی (ایس او نیوز)سابق وزیر او ر موجودہ ایم ایل اے جناب یوٹی قادر نے وزارتی قلمدان کے تعلق سے پوچھے جانے پر اخبارنویسوں سے کہا کہ اس کا فیصلہ کانگریس ہائی کمان کی طرف سے کیا جاتا ہے۔ اگر اس مرتبہ بھی مجھے قلمدان دیا گیا تو میں مزید بہتر انداز میں اپنی ذمہ داریاں انجام دوں گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ ان کے اور جے ڈی ایس سکریٹری کے بیچ میں کسی قسم کی رنجش نہیں ہے۔ہم دونوں اچھے دوست ہیں۔ای وی ایم مشینوں کے بارے میں یوٹی قادر نے کہا کہ اس تعلق سے بہت سے مقامات پر شکوک وشبہات کا اظہار کیا گیا ہے۔کسانوں کے قرضے معاف کرنے کے تعلق سے انہوں نے بتایا کہ اس کے لئے سرکار کو کچھ وقت درکار ہے۔ انتخاب سے پہلے کیا گیا وعدہ پورا کرنے میں تھوڑا وقت تو لگے گا۔انہوں نے اس بات پر حیرت کا اظہار کیا کہ  اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے موقع پر بی ایس ایڈی یورپا نے کرناٹک بند کا اعلان کردیا ، اس پر یوٹی قادر نے کہ کہا یہ صرف سیاسی بازی گری ہے ۔


Share: