نئی دہلی،13؍ دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) وزیراعظم نریندر مودی نے پارلیمنٹ حملے کے شہیدوں کو یاد کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ مودی نے جمعرات کے روز پارلیمنٹ ہاؤس پر حملے کی برسی کے موقع پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ہم ان لوگوں کی بہادری کو سلام کرتے ہیں جو سال 2001 میں پارلیمنٹ پر ہوئے بزدلانہ حملے میں شہید ہوئے تھے۔ ان کی ہمت اور بہادری ہر ہندوستانی کو ترغیب دیتی ہے۔
واضح رہے کہ 13 دسمبر 2001 کو پارلیمنٹ پر ہوئے دہشت گردانہ حملے میں پارلیمنٹ ہاؤس کے گارڈ اور دلی پولیس کے جوان سمیت 9 لوگ شہید ہوئے تھے۔