ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ کا سیکوریٹی حالات اور امرناتھ یاترا کی تیاریوں کے جائزے کے لئے جموں وکشمیردورہ

وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ کا سیکوریٹی حالات اور امرناتھ یاترا کی تیاریوں کے جائزے کے لئے جموں وکشمیردورہ

Thu, 30 Jun 2016 20:44:27    S.O. News Service

نئی دہلی، 30؍جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سی آر پی ایف کے قافلے پر حملے کے بعد جموں و کشمیر میں سیکورٹی حالات اور امرناتھ یاترا کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے کل سے ریاست کا دو روزہ کا دورہ کریں گے۔سنگھ جموں و کشمیر کی وزیر اعلی محبوبہ مفتی، اعلی غیر فوجی اہلکار ، پولیس اور فوجی حکام کے ساتھ ایک اعلی سطحی میٹنگ میں شامل ہوں گے اور ریاست میں موجود حالات، خاص طورپر ہفتہ کو پلوامہ ضلع میں دہشت گرد انہ حملے کے بعد کی پیداشدہ صورت حال کا جائزہ لیں گے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ امید کی جا رہی ہے کہ مرکزی وزیر داخلہ کو انتہا پسندی اور ساتھ ہی سرحد پار سے دراندازی سے نمٹنے کے لیے سیکورٹی ایجنسیوں کی جانب سے کئے جا رہے مختلف اقدامات سے واقف کرایا جائے گا۔وزیر داخلہ کی جانب سے بنائی گئی ایک تین رکنی ٹیم ابھی ریاست کا دورہ کر رہی ہے اور یہ پتہ لگا رہی ہے کہ کہیں پلوامہ کے واقعہ میں کوئی چوک تو نہیں ہوئی ہے۔سنگھ کی میٹنگ میں جموں و کشمیر میں نیم فوجی دستوں کی آمدورفت کے دوران اپنائے جا رہے طور طریقوں پر بھی بحث کی جائے گی۔مرکزی وزیر داخلہ 2 ؍جولائی سے شروع ہونے والی امرناتھ یاترا کے دو راستوں پر کئے گئے سیکورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیں گے۔امرناتھ یاترا میں حصہ لینے والے عقیدت مندوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے مرکزی وزارت داخلہ کے اعلی افسران جموں و کشمیر حکومت کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔امرناتھ یاترا کے دو راستوں پر12500مرکزی نیم فوجی اہلکار اور ریاستی پولیس کے 8000اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔ذرائع نے بتایا کہ 48دن کی امرناتھ یاترا کو کوئی خطرہ نہیں ہے، لیکن مرکز کی سرگرم حمایت سے ریاستی حکومت نے سبھی سیکورٹی انتظامات کیے ہیں۔25؍جون کو پلوامہ ضلع میں سی آر پی ایف کے قافلے پر حملے میں سی آر پی ایف کے 8اہلکاروں کی موت ہو گئی تھی جبکہ 25دیگر زخمی ہو گئے تھے۔


Share: