ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ونئے کلکرنی سے 11گھنٹے سی بی آئی نے پوچھ تاچھ کی

ونئے کلکرنی سے 11گھنٹے سی بی آئی نے پوچھ تاچھ کی

Mon, 09 Nov 2020 12:02:05    S.O. News Service

بنگلورو؍ہبلی،9نومبر (ایس او  نیوز) ضلع پنچایت رکن یوگیش گوڈا قتل کے سلسلہ میں گرفتار سابق وزیر ونئے کلکرنی کو تین دن حراست میں لینے والی سی بی آئی نے یہاں گوکل روڈ کی مضافات میں واقع ریزرو پولیس فورس میدان میں کلرنی سے11گھنٹے پوچھ تاچھ کی۔

اطلاع کے مطابق کلکرنی کے سکریٹری سوم شیکھر نیام گوڑا، کنٹراکٹر ملوپجاری اور کلکرنی کے رشتہ دار چندر و انڈی سے بھی پوچھ تاچھ کی۔ یوگیش گوڈا قتل کیس کی جانچ کے سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے اتوار کے روز سی بی آئی نے ہبلی کے سی اے آر گراؤنڈ میں ونئے کلکرنی کے افراد خانہ کے ساتھ ساتھ مقتول ضلع پنچایت ممبر یوگیش گوڈا کی بیوی ملما سے بھی کافی دیر تک پوچھ تاچھ کی اس کے علاوہ ضلع پنچایت صدارتی انتخاب کے مرحلے میں حکومت کی طرف سے آفیسر کے طور پر تعینات ہونے والے ناگراج کو بھی طلب کرکے سی بی آئی نے ملما کو کانگریس میں شامل کرنے کیلئے ونئے کلکرنی کی طرف سے کی گئی مبینہ کوشش اور اس کے عوض 2کروڑ روپئے تک کی رقم کے لین دین کے بارے میں جانچ کی۔

سرکاری آفیسر سے 4گھنٹے پوچھ تاچھ کے بعد سی بی آئی نے انہیں جانے دیاجبکہ ملما کو کانگریس میں شامل ہونے اور یوگیش گوڈا قتل کیس کے شواہد کو ختم کرنے کا ونئے کلکرنی پر الزام لگاتے ہوئے سی بی آئی نے اس کیلئے ملما اور کانگریس کی دیگر خاتون کارکنوں کو طلب کرکے ان سے پوچھ گچھ کا سلسلہ کافی دیر جاری رکھا۔

اس موقع پر کلرنی کے جنم دن کے پیش نظر ان کے اہل خانہ کو ملاقات کرنے کا موقع فراہم کیا گیا تھا، جس کے پیش نظر ان کی بیوی شیو لیلا اور تین بچے کیک لے کر ملاقات کرنے گئے، لیکن کلکرنی نے کیک کاٹنے سے انکار کردیا، جس کے بعد اہل خانہ آنسو بہاتے ہوئے واپس لوٹ آئے۔ ونئے کلکرنی کو ہبلی لانے کی اطلاع ملتے ہی ان کے پرستاران اور کانگریس رہنماء و کارکن میدان کے قریب جمع ہوئے، جنہیں پولیس نے 200میٹر دور روکے رکھا۔


Share: