ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ویسٹ بنگال :قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار:ممتابنرجی

ویسٹ بنگال :قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار:ممتابنرجی

Sat, 13 Oct 2018 21:18:13    S.O. News Service

کولکاتہ ،13؍ اکتوبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) وزیر اعلی ممتا بنرجی نے ہفتہ کو کہا کہ مغربی بنگال قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے مکمل طور پر تیار ہے اور اضلاع میں پہلے سے ہی سیلاب سے بچنے اور ریلیف گوداموں کی تعمیر ات کی گئی ہے۔ وزیر اعلی نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ریاستی حکومت کسی قدرتی آفت کے دوران لوگوں کو محتاط کرنے کے لئے ایک ایس ایم ایس کی بنیاد پر فوری انتباہ کا نظام بھی تیار کیا ہے۔ ممتا نے ٹویٹ میں کہاکہ قدرتی آفات کی آمد کے بارے میں ریاست کے لوگوں کو محتاط کرنے کے لئے ہماری حکومت نے ایس ایم ایس کی بنیاد پر فوری طورپر انتباہ کرنے کا نظام تیار کی ہے۔ضلع اور ڈویژن سطح پر سیلاب سے بچنے اور ریلیف گوداموں کوبھی تعمیر کیا گیا ہے۔


Share: