ریو دی جنیریو، 7؍اگست(ایس اونیوز؍آئی این ایس انڈیا )وائرل مبتلا چار بار کی طلائی تمغہ فاتح وینس ولیمز اور طویل پرواز کے بعد یہاں پہنچی ایگنسکا رادوانسکا کو ریو اولمپکس کے پہلے دور میں باہر کا راستہ دیکھنا پڑا۔سڈنی اولمپکس 2000کے سنگل چیمپئن 36سالہ وینس ڈرا میں شامل سب سے عمردراز کھلاڑی ہے،وہ پہلے دور میں بیلجیم کی کرسٹین فلپکینس سے تین گھنٹے تک چلے مقابلے میں 4-6، 6-3، 7-6 سے ہار گئی۔اپنی بہن سرینا کے ساتھ تین ڈبلز طلائی تمغہ جیتنے والی وینس کے پاس موقع تھا لیکن وہ ان کا فائدہ نہیں اٹھا پائی،اب وہ سرینا کے ساتھ خواتین ڈبلز میں اپنا چیلنج پیش کرے گی۔چوتھی سیڈ رادوانسکا کو بھی پہلے دور میں شکست کا سامنا کرنا پڑا،انہیں چین کی دنیا میں 63ویں نمبر کی کھلاڑی زینگ سیسائی نے 6-4، 7-5 سے شکست دی۔چین کی ہی چیانگ سہائی نے تین میچ پوائنٹ بچا کر سوئٹزر لینڈ کی 12ویں سینئر ٹمیا باسنسکی کو 6-7، 6-4، 7-6 سے شکست دی۔اٹلی کے چھٹے سیڈ رابرٹا ونسی بھی سلوواکیہ کی انا کارولنا شمڈلووا سے 7-5، 6-4سے شکست باہر ہو گئی. مردوں کے زمرے میں جاپان کے کی کی نشیکوری نے سپین کے البرٹ راموس کو 6-2، 6-4سے شکست دی۔چوتھے ترجیحی نشیکوری کا اگلا مقابلہ آسٹریلیا کے جان ملمین سے ہوگا جنہوں نے لتھوانیا کے رکارڈس برانکس کو 6-0، 6-0سے شکست دے کر اولمپک کھیلوں کی تاریخ کا پہلا ’’ڈبل بیگل‘‘حاصل کیا۔پانچویں سیڈ جو ولفریڈ سونگا کو ٹیونیشیا کے مالیک جاجری پر 4-6، 7-5، 6-3سے جیت درج کرنے کے لئے پسینہ بہانا پڑا۔