ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ٓٓٓآئیٹاکی جانب سے16جون کو اساتذہ کے لئے عیدملن مع خیرسگالی طعام پروگرام

ٓٓٓآئیٹاکی جانب سے16جون کو اساتذہ کے لئے عیدملن مع خیرسگالی طعام پروگرام

Wed, 13 Jul 2016 21:18:18    S.O. News Service

بھٹکل:13/ جولائی(ایس او نیوز)تربیت ایجوکیشن سوسائٹی بھٹکل کے نیو شمس اسکول بھٹکل ، آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس اسوسی ایشن (ر)اور جماعت اسلامی ہند بھٹکل کے اشتراک تعلقہ کے سرکاری، امدادی ، غیر امدادی پرائمری ، ہائی اسکول اساتذہ اور کالج لکچرر حضرات کے لئے  عید ملن مع خیرسگالی طعام کا اہتمام بروز سنیچر 16جون کو نیو شمس انگلش میڈیم ہائی اسکول میں دوپہر 1بجے سے 30-3بجے تک منعقد کئے جانے کی ذمہ داران نے پریس ریلیز میں اطلاع دی ہے۔

منگلورو کے مشہورچارٹیڈاکاؤنٹنٹ اور جماعت اسلامی ہند منگلورو کے سکریٹری سی اے محمد اسحاق پتور پروگرام کی صدارت کریں گے۔ مہمان خصوصی کے طورپر بھٹکل کے رکن اسمبلی منکا ل وئیدیا ، بی ای اؤ وینکٹیش پٹگار، بھٹکل تعلقہ کنڑا ساہتیہ پریشد صدر گنگادھر نائک ہونگے۔ اعزازی مہمان کے طور پر انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے صدر عبدالرحیم جوکاکو، گیانیشوری ڈگری کالج بھٹکل کے پرنسپال ڈاکٹر آر نرسمہا مورتی ، پرائمری اسکول سنگھ کے صدر شنکر نائک، بھٹکل ملازمین سنگھ کے صدر ایم بی نائک، بھٹکل تعلقہ وسائل افسر وی ڈی موگیر ، درگاپرمیشوری ہائی اسکول الویکوڑی کے صدر مدرس کے بی مڈیوال موجود رہیں گے۔ دوپہر 1بجے سے 2بجے تک طعام کا انتظام رہے گا ، 2بجے 30-3بجے تک پروگرام ہونے کی منتظمین طلحہ سدی باپا، مجاہد مصطفیٰ  اور محمد رضا مانوی نےپریس ریلیز کے ذریعے اطلاع دی ہے۔


Share: