لندن،یکم جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ساربیا کے وکٹر ٹراکی نے جمعرات کو ومبلڈن کے پرانے طعنے کی یاد تازہ کر دی جب انہوں نے امپائر کو ’’بیوقوف‘‘اور ’’دنیا کا سب سے بدتر‘‘کہا۔سربیا کے 25ویں سینئر ٹراکی کو سپین کے البرٹ راموس ونولاس کے خلاف 3-6، 6-3، 6-3، 2-6، 6-3سے شکست کا سامنا کرنا پڑا اور اس دیران امپائر ڈیمیانو ٹوریلا کے ایک پوائنٹس پر فیصلہ تبدیل کی وجہ سے انہیں میچ پوائنٹ کا سامنا کرنا پڑا۔اسپین کے راموس کی ایک سروس کے لیے امپائر نے آؤٹ قرار دیا لیکن بعد میں فیصلہ ٹھیک کرتے ہوئے ہوئے اسے اککا قرار دیا جس سے کورٹ 17پر ٹراکی ناراض ہو گئے. وہ اگلے پوائنٹ پر میچ ہار گئے۔ٹراکی نے امپائر کے فیصلہ تبدیل کرنے کے بعد کہا کہ دیکھئے ،سفید حصے پر کچھ نہیں لگا ہے دیکھئے۔انہوں نے کہا کہ مہربانی کر کے ایک بار تو دیکھئے،ایک بار، ایک بار، دیکھئے،آپ دنیا کے سب سے زیادہ بدتر امپائر ہو، تم اتنے برے ہو۔انہوں نے اس کے بعد گیند کو کورٹ سے باہر پھینک دیا۔ان کے برتاؤ کے لئے انہیں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔اگلے پوائنٹس پر میچ گنوانے کے بعد ٹراکی نے پھر کہا کہ تم بدتر تھے، معلوم ہے تم نے کیا کیا،تم اب تک کے سب سے بدتر ہو، تم بیوقوف ہو۔انہوں نے کہا کہ تم نے میچ میں کچھ نہیں دیکھا،تم نے تقریبا 30غلطیاں کی۔