ممبئی،16؍مارچ(ایس او نیوز؍ایجنسی) کورونا وائرس انفیکشن سے بچاؤ کے لئے ویسٹرن ریلوے نے بڑا فیصلہ کیا ہے-کوچ اٹینڈنٹ ٹرین میں اب ریلوے مسافروں کو کمبل نہیں دیں گے-کورونا وائرس کی وجہ سے احتیاط برتتے ہوئے ویسٹرن ریلوے نے معلومات دیتے ہوئے کہا کہ اے سی ٹرینوں میں سفر کرتے وقت مسافراب اپنا کمبل ساتھ رکھیں گے- ویسٹرن ریلوے پی آر او نے کہا کہ کورونا وائرس کے خطرے کو دیکھتے ہوئے ویسٹرن ریلوے نے اے سی بوگی سے کمبل اور پردے ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے- انہوں نے کہا کہ ہر سفر کے بعد کمبل کو نہیں دھویا جا سکتا اس لئے بہتر ہے کہ مسافر اپنا کمبل ساتھ رکھیں -