حیدرآباد،22؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) انٹرنیشنل سوشیل نٹ ورکنگ ویب سائیٹ ٹوئٹر نے تلنگانہ ہائی کورٹ کو جانکاری دی ہے کہ اس نے قابل اعتراض اسلامو فوبیا ہیش ٹیگ اپنے پلیٹ فارم سے ہٹادیاہے-
ہائی کورٹ کے وکیل خواجہ اعجاز الدین کے ساتھ ایک پی آئی ایل کی شنوائی کے دوران ٹوئٹر کی نمائندگی کرنے والے وکیل سنج پوویا نے عدالت کو جانکاری دی ہے کہ بھڑکاؤ ہیش ٹیگ تقریباً ٹوئٹر سے ہٹادیاگیاہے-چیف جسٹس راگھویندر سنگھ چوپان اور جسٹس وجئے سین ریڈی پر مشتمل بنچ کے سامنے مذکورہ وکیل نے جوابی حلف نامہ داخل کرنے کے واسطے وقت مانگا جس پر کارروائی9ستمبر تک ملتوی کردی گئی ہے-اس کے علاوہ مذکورہ عدالت نے حکومت ہند کو بھی اس ضمن میں اپنا جواب داخل کرنے کی ہدایت دی ہے-حیدرآبادی نژاد وکیل خواجہ اعجاز الدین نے عوامی مفاد عامہ عرضی تلنگانہ ہائی کورٹ میں داخل کرتے ہوئے سوشیل نٹ ورکنگ سائیڈ ٹوئٹر پر کارروائی کی مانگ کی تھی-
اس کے علاوہ مرکزی کابینہ سکریٹری،مرکزی داخلی سکریٹری،ڈی جی پی،تلنگانہ اسٹیٹ،کمشنر آف پولیس،حیدرآباد سٹی کو بھی جوابدہ بنایاگیاتھا۔