ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ٹیپو جینتی کے خلاف بی جے پی کا مظاہرہ، سینکڑوں کارکن گرفتار

ٹیپو جینتی کے خلاف بی جے پی کا مظاہرہ، سینکڑوں کارکن گرفتار

Sun, 11 Nov 2018 08:23:53    S.O. News Service

بنگلورو، 11؍نومبر (ایس او نیوز؍یو این آئی)کرناٹک کے کورگ ضلع میں ٹیپو سلطان کی سالگرہ کی تقریب کے خلاف بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے تین ایم ایل اے اور سینکڑوں کارکنوں کو پولیس نے ہفتہ کو گرفتار کرلیا۔بی جے پی نے سالگرہ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ٹیپو سلطان 19ویں صدی کے کٹر مذہبی حکمراں تھے اور کرناٹک اور کیرلا میں بڑی تعداد میں ہندوؤں کو قتل کرنے میں ملوث تھے۔ انہوں نے لوگوں کو تبدیلی مذہب کے لئے مجبور کرنے کی بھی کوشش کی تھی۔کورگ میں پابندی کے حکم کے باوجوداسمبلی کے سابق اسپیکر اور وراج پیٹ کے ایم ایل اے کے ۔جی۔ بھوپیا کو بی جے پی کارکنوں کی ٹیپو جینتی کی مخالفت میں ریلی نکالنے کی کوشش کرنے پر گرفتار کیا گیا۔اسی طرح ایم ایل سی سنیل سبرامنیم کو کئی کارکنوں کے ساتھ کالا جھنڈا دکھاکر مظاہرہ کرنے اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کرنے کے الزام میں مڈیکیری سے گرفتار کیا گیا۔ مڈیکیری کی نمائندگی کرنے والے ایم ایل اے اپاچو رنجن کو بھی پہاڑی قصبے سے گرفتار کیا گیا۔ سبرامنیم اور رنجن کو بحث کرنے اور کارکنوں کو کالے کپڑے اور جھنڈے دکھا کر سالگرہ کے خلاف نعرے بازی کرنے پر گرفتار کیا گیا۔ مظاہرین نے کانگریس۔ جنتا دل (سکیولر) اتحاد حکومت کے خلاف بھی نعرے بازی کی ۔پولیس نے تقریب کے مقام پر دعوت نامہ کے ساتھ نہ آنے والے کو جب روکا تو مخالفت شروع ہوگئی۔ بوپیا کے ساتھ بی جے پی کارکنوں کو بھی وراج پیٹ میں گرفتار کیا گیا جہاں وہ کالی پٹی پہنے ہوئے مظاہرہ کررہے تھے ۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ میسور، منڈیا اضلاع میں بی جے پی کارکنوں نے کوئی مخالفت نہیں کی۔ میسور شہر کی پولیس نے احتیاطی تدابیر اور قانون وانتظام قائم رکھنے کے لئے جمعہ سے دو دنوں کے لئے حکم امتناعی لگارکھاہے ۔ شری رنگاپٹنم میں بھی قانون وانتظام بنائے رکھنے کے لئے بڑی تعداد میں پولیس فورس کو تعینات کیا گیا ہے ۔


Share: