ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس 29 نومبر سے شروع ہوسکتاہے

پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس 29 نومبر سے شروع ہوسکتاہے

Fri, 22 Oct 2021 22:56:28    S.O. News Service

نئی دہلی 22اکتوبر(آئی این ایس انڈیا) پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس نومبر کے چوتھے ہفتے سے شروع ہونے کا امکان ہے۔ پارلیمانی ذرائع نے جمعہ کوبتایاہے کہ ایک ماہ طویل سرمائی سیشن نومبر کے چوتھے ہفتے سے COVID-19 پروٹوکول کے مطابق شروع ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع نے بتایاہے کہ سیشن میں تقریباََ20 اجلاس ہونے کا امکان ہے اور کرسمس سے پہلے ختم ہو جائے گا۔ وبائی امراض کے پیش نظر پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس گزشتہ سال منعقد نہیں ہوا تھا اور اس کے بعد کے بجٹ سیشن اورمانسون سیشن کو مختصر کر دیاگیاتھا۔

اگرچہ ابھی تک اس بارے میں کوئی باضابطہ فیصلہ نہیں کیاگیاہے ۔ ذرائع نے بتایاہے کہ سیشن 29 نومبر سے شروع ہونے کا امکان ہے اور 23 دسمبر کے قریب ختم ہوگا۔ لوک سبھا اور راجیہ سبھا ایک ساتھ چلیں گے اور ممبران سماجی دوری کے اصولوں پر عمل کریں گے۔ پہلے چندسیشنوں میں دونوں ایوان مختلف اوقات میں ملتے تھے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ پارلیمنٹ کمپلیکس کے اندر بہت سے لوگ موجودنہیں ہیں۔


Share: