جموں، 29 جولائی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کے امریکہ دورے کے دوران کشمیر معاملے پر امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ثالثی کی تجویزپرمچے گھمسان کے درمیان پاکستانی فوج سرحد پر مسلسل جنگ بندی کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔اتوار کو بھی جموں وکشمیر کے پونچھ میں پاکستان نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی،دیر شام پاکستان کی جانب سے مارٹر داغے گئے،اس کی ز میں آکر10 دن کے ایک بچے سمیت تین زخمی ہو گئے تھے۔آج یعنی پیر کی صبح بچے کی موت ہو گئی۔اس کے علاوہ دودیگرزخمیوں کی حالت نازک بنی ہوئی ہے،زخمیوں کا علاج جموں کے ایک ہسپتال میں چل رہا ہے،بچے کا علاج پونچھ کے ضلع ہسپتال میں چل رہا تھا۔ضلع اسپتال کے ڈاکٹر منجیت سنگھ نے بچے کے آپریشن کی معلومات دیتے ہوئے بتایا تھا کہ اس کی حالت نازک ہے، اسے آئی سی یو میں رکھا گیا ہے۔ڈاکٹر سنگھ نے دو دیگر زخمیوں کو جموں کے ایک ہسپتال میں شفٹ کئے جانے کی معلومات دی تھی۔غورطلب ہے کہ جموں و کشمیر میں پاکستان کی جانب سے مسلسل جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتا رہا ہے۔پونچھ سیکٹر میں ہی پاکستان کی جانب سے ایک ہفتے کے دوران ہی کئی بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی جا چکی ہے۔پاکستانی فوج نے ہفتہ کو بھی جنگ بندی کی خلاف ورزی کی تھی۔اس سے قبل منگل کو بھی پاکستان کی جانب سے فائرنگ کی گئی تھی،ہندوستانی فوج نے بھی اس کا جواب دیا تھا۔