ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پاکستانی شہری ہونے اور جھوٹے ہندوستانی دستاویزات تیار کرنے کے الزام میں بھٹکل میں ایک خاتون گرفتار

پاکستانی شہری ہونے اور جھوٹے ہندوستانی دستاویزات تیار کرنے کے الزام میں بھٹکل میں ایک خاتون گرفتار

Thu, 10 Jun 2021 20:37:54    S.O. News Service

بھٹکل 10 جون (ایس او نیوز) خفیہ ایجنسی کی طرف سے دی گئی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بھٹکل پولیس نے نوائط کالونی میں واقع ایک مکان سے خدیجہ مہرین نامی ایک خاتون کو گرفتار کر لیا ہے جس  پر الزام ہے کہ وہ ایک پاکستانی شہری ہے اور  اس نے جاوید رکن الدین نامی شخص سے 2014 میں دبئی  میں شادی کی تھی. پھر وہ وزٹ ویزا پر تین مہینے کے لیے بھٹکل آئی اور مدت ختم ہونے پر واپس لوٹ گئی. مگر 2015 میں وہ نیپال کے راستے چوری چھپے ہندوستان میں داخل ہوئی اور گزشتہ چھ سالوں  سے وہ بھٹکل میں اپنے تین بچوں کے ساتھ غیر قانونی طور پر مقیم  ہیں۔

پتہ چلا ہے کہ خاتون کے پاس   بھٹکل کا پیدائشی سرٹی فیکٹ، راشن کارڈ، ووٹر آئی  ڈی کارڈ اور پین کارڈ بھی ہے، مگر اُترکنڑا ایس پی شیوپرکاش دیوراج نے  کاروار میں منعقدہ پریس کانفرنس میں  بتایا ہے کہ  انہوں نے  جھوٹے کاغذات کی بنیاد پر  جعلی دستاویزات بنائے ہیں۔ ایس پی کے مطابق خاتون  کو  غیرملکی شہریوں سے متعلق قانون اور آئی پی سی کی مختلف دفعات کے تحت گرفتار  کیا گیا ہے اور بھٹکل  عدالت میں پیش  کرنے کے بعد  عدالتی حراست میں بھیج دیا  گیاہے۔


Share: