پتور،9؍مارچ (ایس او نیوز) ساونور سے کڈبا کی طرف بس میں سفر کرنے کے دوران لڑکی ساتھ چھیڑ خانی کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔
ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق گرفتار کیے گئے شخص کا نام نوفل ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ بس میں لڑکی کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کی خبر جب ایک مخصوص تنظیم کے اراکین کو معلوم ہوئی تو انہوں نے بس روک کر ملزم کو پکڑ لیا اور پھر اسے پولیس کے حوالہ کیا۔
متاثرہ لڑکی کی طرف سے شکایت ملنے پر پولیس نے کیس درج کرنے کے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا اور اسے عدالت میں پیش کیا جہاں سے اس کو عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا۔